آئی سی سی چیمپئینزٹرافی کی تیاریوں کےقومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کل سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگا.

مئی 02, 2013 | 19:11

آئی سی سی چیمپنزٹرافی کی تیاریوں کے لئیے چھ روزہ ٹریننگ کیمپ کل سے ایبٹ آباد میں شروع ہو گا۔ جبکہ پندرہ رکنی سکواڈ میں شامل کھلاڑی اور ابھرتے

ہوئے پانچ فاسٹ باولرزآج رات ٹیم مینجرنوید اکرم چیمہ کورپورٹ کریں گے، ٹریننگ کیمپ میں قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان جاوید میانداد کھلاڑیوں کو بیٹنگ ٹپس دیں گے، جبکہ وسیم اکرم باولرزکو فاسٹ باولنگ کے گرسکھائیں گے۔ ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور، فیلڈنگ کوچ جولین فاونٹین اپنی آفیشل ڈیوٹی انجام دیں گے، ذرائع کے مطابق ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کو ضابطہ اخلاق اوراینٹی کرپشن کے حوالے سے خصوصی لیکچرزبھی دینے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں