حج ڈیوٹی کرنے کے خواہشمند ملازمین سے درخواستیں طلب
لاہور ( سپیشل رپورٹر)وزارت مذہبی امور کی ہدایات کی روشنی میں حکومت پنجاب نے حج ڈیوٹی کرنے کے خواہشمند ملازمین سے درخواستیں طلب کر لیں۔ جن کی قرعہ اندازی5 فروری کو سول سیکرٹریٹ میں کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق رواں سال بھی عازمین حج کی خدمت اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے حکومت پاکستان نے سرکاری ملازمین کو حج ڈیوٹی پر بھجوانا ہے۔