ایشین انفرادی سکواش چیمپئن شپ اسلام آباد میں شروع ہو گئی

مئی 02, 2013

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام 17ویں ایشین انفرادی سکواش چیمپئن شپ کے مقابلے شروع ہو گئے۔ چیمپئن شپ کے پہلے روز مینز ایونٹ میں کویت کے امرالتمیمی نے عراق کے فرمان حسن کو، ہانگ کانگ کے لیو اونے عراق کے حسن السلطینی کو، پاکستان کے ناصر اقبال نے چین کے وانگ جونجی کو، کویت کے علی بدر الرمیضی نے سری لنکا کے روند ولکسیری کو، پاکستان کے فرحان زمان نے ایران کے نوید ملک حیات کو، اردن کے احمد السراج نے چین کے شین جیاکی کو، پاکستان کے عامر اطلس خان نے عراق کے حشام السعادی کو اور اردن کے احمد الزبیبی نے سری لنکا کے دلشان گونا وردھنے کو شکست دے دی۔ پہلے روز خواتین کے تین میچز کا فیصلہ ہوا جس میں سری لنکا کی مہیلا ٹیسرانی نے پاکستان کی ثمر انجم کو، چین کی ژوچین نے سری لنکا کی ندونی گونا وردھنے کو جبکہ پاکستان کی رفعت خان نے سری لنکا کی دلاکشی الیکویلا کو شکست دی۔ آج جمعرات کو مقابلے دس بجے صبح شروع ہوں گے۔ 

مزیدخبریں