عام انتخابات کی تیاریاں، سینما گھروں تھیٹر ہالوں میں شائقین کی تعداد کم ہو گئی
لاہور (کلچرل رپورٹر) عام انتخابات جوں جوں قریب آ رہے ہیں سینما گھروں اور تھیٹر ہالوں میں شائقین کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔ سینما گھروں اور تھیٹر ہالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سینما اور تھیٹر کا بزنس پہلے ہی کم ہے، الیکشن کی وجہ سے ان کا بزنس میں کمی ہو گئی ہے۔