مشرف پر پابندی آرٹیکل 6کا نتیجہ ہے: اے کے ڈوگر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) آئینی ماہرین نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے الیکش لڑنے پر تاحیات پابندی کے فیصلے پر مختلف آراءکا اظہار کیا ہے۔ اے کے ڈوگر نے کہا کہ فاضل عدالت کی طرف سے لگائی گئی پابندی آئین کے آرٹیکل 6 کا نتیجہ ہے۔ کیونکہ جو شخص آئین توڑتا ہے اس کو الیکشن لڑنے کا سوچنا بھی نہیں چاہئے۔ پرویز مشرف نے دو بار آئین توڑا جو ریکارڈ پر موجود ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے۔ محمد اظہر صدیق نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ آئین توڑنے سے بڑا جرم کوئی نہیں مگر اس کا کسی شخص پر عملی نفاذ اسی وقت ہو گا جب اس کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ درج کر کے عدالت ٹرائل کے بعد سزا دے کیونکہ آئین کا آرٹیکل (1)62 ای اور ڈی کہتا ہے کہ جب جرم ثابت ہو پھر ہی سزا دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر غداری کیس میں سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں پرویز مشرف کو غداری کا مرتکب قرار دے دیا تو پھر اس کو کوئی چیلنج نہیں کر سکے گا۔
بلوچستان میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل‘ ترسیل آج سے شروع ہو گی
اسلام آباد (آئی این پی) بلوچستان میں انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی گئی ہے‘ آج سے ترسیل کا کام شروع ہو جائے گا۔ الیکشن کمشن ذرائع کے مطابق بلوچستان میں انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی گئی ہے اور آج سے ترسیل کا کام شروع ہو جائے گا۔ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کیلئے C-130 جہاز استعمال کئے جائیں گے۔
بیلٹ پیپر