فوج پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 5 قیدیوں سے نامعلوم مقام پر تفتیش
بہاولپور/ اسلام آباد/ لندن (آئی این پی ) سکیورٹی اداروں نے پانچ قیدیوں کو جیل کے اندر سے فوجی قافلوں پر حملوں اور اعلیٰ فوجی افسران کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،حراست میں لئے گئے افراد گذشتہ تین سال سے بہاولپور اور اڈیالہ کے جیلوں میں قید تھے اور ان کے میرانشاہ اور کوہاٹ میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان اور ا±س کی ہم خیال جماعت غازی فورس کے کارکنوں کے ساتھ قریبی روابط تھے۔ قیدیوں کو تین روز پہلے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ۔ ان قیدیوں کو جیل سے میرانشاہ کوہاٹ اور پارا چنار میں اپنی جماعت کے کارکنوں کے ساتھ ٹیلیفونک رابطوں پر گرفتار کیا گیا جن میں وہ ان علاقوں میں فوجی قافلوں کو نشانہ بنانے اور مطالبات کی منظوری کے لیے اعلیٰ فوجی افسران یا ا±ن کے اہلخانہ کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ یہ قیدی کوہاٹ میں معظم اور میران شاہ میں کفیل خان اور جاوید مروت نامی افراد سے گفتگو کر رہے تھے۔دریں اثناءعسکری حکام نے اس حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا۔ بی بی سی کی رپورٹ پر جب فوج کی رائے جاننے کی کوشش کی گئی تو اس استفسار کا کوئی جواب نہیں دیا گیا اور نہ ہی کسی ردعمل کا اظہار کیا گیا۔