یقینی شکست سے بچنے کیلئے بعض عناصر انتخابات کا التوا چاہتے ہیں: لیاقت بلوچ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اور حلقہ این اے 126لاہور سے امیدوار قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پانچ سال تک عوام کی امنگوں کا خون کرنے والا ٹولہ ،عوام کے غیظ و غضب اور اپنی یقینی شکست سے بچنے کیلئے انتخابات کو سبو تاژ کرنے پر تلا ہوا ہے ،لیکن اب کسی کے بس میں نہیں کہ وہ انتخابات پر شب خون مار سکے ۔جماعت اسلامی کسی کو اظہار رائے کی آزادی کے عوامی حق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی ۔ملک میں جمہوریت ، آئین اور پارلیمانی نظام حکومت کی مکمل حفاظت کی جائے گی ۔عوام کے دکھوں کا مداوا صرف شریعت کے نفاذ میں ہے۔