امامیہ کالونی میں فلیکس لگانے کا جھگڑا‘ نوجوان قتل‘ ملزمان فرار
فیروز والا (نامہ نگار) امامیہ کالونی میں امیدوار کی فلیکس لگانے پر جھگڑے کے دوران نوجوان مقصود احمد کو قتل کر کے ملزمان فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ریلوے پھاٹک امامیہ کالونی میں 32 سالہ نوجوان مقصود احمد اپنے حامی امیدوار کی فلیکس لگا رہا تھا کہ دوسرے گروپ نے اسے روکا۔ جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے باعث نوجوان مقصود احمد جاں بحق ہو گیا۔ فیروز والا پولیس نے مقتول کی لاش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔ پولیس نے کشیدگی کے باعث جائے وقوعہ پر گشت کا نظام سخت کر دیا۔
جھگڑا/ نوجوان قتل