خسرہ سے ہلاکتیں جاری، لاہور میں 5سالہ بچہ دم توڑ گیا
لاہور (آئی این پی+ اے پی اے) خسرے سے اموات کا سلسلہ گذشتہ روز بھی جاری رہا۔ لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں 1 اور بچہ دم توڑ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ چلڈرن ہسپتال میں 5سالہ بچہ میتھو چل بسا جبکہ دوسری طرف خسرے سے بچاﺅ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کا سلسلہ بھی جاری رہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے حکم نامے کے تحت محکمہ صحت سے متعلقہ تمام افراد کی یوم مئی کی چھٹی منسوخ کی گئی تھی اور خصوصی ٹیمیں ہسپتالوں میں اور گھر گھر جا کر بچوں کو خسرے سے بچاﺅ کے حفاظتی ٹیکے لگاتی رہیں۔ اس مہم میں چھ ماہ سے دس سال تک کے تیس لاکھ سے زائد بچوں کو خسرے سے بچاﺅ کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔
خسرہ ہلاکتیں