سیاسی جماعتوں کی ریکوزیشن پر سینٹ کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد (ثناءنیوز) سینٹ کا اجلاس آج شام کو ہو گا۔ جو پیپلزپارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی ریکوزیشن پر چیئرمین نیئر بخاری نے طلب کیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو خدشہ ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے ٹرائل کی بجائے اسے محفوظ راستہ دیتے ہوئے ملک سے باہر بجھوا دیا جائے گا ۔