جنرل کیانی نے ملکی اہم اداروں کو واضح پیغام دیدیاہے ،رحمت وردگ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک استقلال کے مرکزی صدرحمت وردگ نے کہاکہ جنرل کیانی نے یوم شہداءکے موقع پر بڑی اہم تقریرکی ہے ہم جنرل کیانی سمیت پوری افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،جنرل کیانی نے ملک کے اہم اداروں کوواضح پیغام دیاہے اب سیاستدان اور ادارے ہوش کے ناخن لیں اگرجمہوریت کو عوامی مفادات کے بجائے ذاتی مفادکےلئے استعمال کیاجاتارہاتو ملک اورعوام کی حالات تبدیل نہیں ہونگے،ان خیالات کااظہارانہوں نے ظفرایڈوکیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ اگر سیاستدانوں نے عقل کے ناخن نہ لئے خود کو لوٹ کھسوٹ کرتے رہے اور فوج کے سابق جنرلوں کو اداروں کوبے عزت کرتے رہے تو ملک میں جمہوریت کاچلنابہت ہی مشکل ہوجائے گا۔