بعض لوگ نہیں چاہتے خواجہ سرا الیکشن میں حصہ لیں: دستبردار نہیں ہوا: صنم فقیر
سکھر (اے پی اے) خواجہ سرا صنم فقیر نے تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ الیکشن سے دستبردار نہیں ہوئے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ مردوں کے مقابلے میں خواجہ سرا الیکشن میں حصہ لیں۔ صنم فقیر نے کہا کہ وہ سندھ اسمبلی کی نشست حلقہ پی ایس ون سکھر سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔