مزدوروں کی کم از کم اجرت 18 ہزار مقرر کی جائے: پاکستان ورکرز کنفیڈریشن
لاہور (پ ر) محنت کشوں نے یکم مئی عالمی دن کے موقع پر ملک بھر سے پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیر اہتمام منظم ریلیاں اور جلوس نکال کر کمر توڑ مہنگائی اور جاگیرداری و سرمایہ داری نظام کے خلاف ”یوم احتجاج“ منایا ۔ لاہور میں ہزاروں محنت کشوں کا مرکزی جلوس بختیار لیبر ہال لاہور سے نکالا گیا۔ مظاہرین کی قیادت بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد جنرل سیکرٹری پاکستان ورکرز کنفیڈریشن روبینہ جمیل، ناصر گلزار، یوسف بلوچ، نیاز خان، اکبر علی خان و دیگر کر رہے تھے۔ مزدور رہنما نے خطاب کیا جنہوں نے شکاگو کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ لیبر قوانین پر موثر عمل درآمد کرانے کے لئے کم از کم اجرت اٹھارہ ہزار روپے ماہوار مقرر کرنے کے پروگرام کا واضح اعلان کریں۔