آتشزدگی کے واقعات میں چار زمینداروں کی لاکھوں کی گندم جل کر خاکستر
فیروز والا (نامہ نگار) کالا شاہ کاکو، کوٹ پنڈی داس، پرانا پل راوی کے علاقے میں آتشزدگی کے واقعات میں چار زمینداروں کی لاکھوں روپے مالیت کی گندم جل گئی جبکہ کباڑیئے کی دکان سے پلاسٹک کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں رپورٹ درج کرلی۔