فیروز والا: جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاﺅن، 66 ملزم گرفتار
فیروز والا (نامہ نگار) مریدکے پولیس سٹی نے اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرکے 23 اشتہاریوں سمیت 66 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات، مسروقہ سامان اور جدید اسلحہ بھاری تعداد میں برآمد کرلیا ہے۔ ڈی ایس پی سرکل مریدکے ملک اعلیٰ یار کی نگرانی میں ایس ایچ او مریدکے سٹی چودھری محمد شبیر گجر نے دیگر عملے کے ہمراہ 23 اشتہاری ملزمان اکرم، عبدالرشید ، عبدالمجید وغیرہ کو حراست میں لے لیا ہے۔