عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران سول ڈکٹیٹر ہیں جنہیں عوام کی کوئی فکر نہیں۔
کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون فاکس لینڈ اور بلیو لینڈ بن کر عوام کو گمراہ کر رہی ہیں اٹھارہویں ترمیم سے عوام کو کچھ نہیں ملا سترہویں ترمیم کے چوبیس آرٹیکل اب بھی برقرار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آئی پی پیز کو ادائیگیاں کر دی جائیں تو بجلی کا بحران حل ہو سکتا ہے پاسکو اور ٹی سی پی تباہی کے دہانے پر ہیں اور چار سو ارب روپے ڈوبنے سے سٹیٹ بینک دیوالیہ کے قریب ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کو عوام سے کوئی سروکار نہیں آئی ایم ایف کی قسط پر انحصارکیا جارہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت سے پانی کا تنازعہ حل نہ کیا تو پاکستان ایتھوپیہ اور صومالیہ بن جائے گا۔