محکمہ لائیو سٹاک حکام کی مبینہ چشم پوشی  مویشیوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگنے سے بیشتر ہلاک 

Mar 02, 2025

 ٹبہ سلطان پور (نمائندہ نوائے وقت ) چوہدری تبسم حسن کمبوہ ٗرانا عبد اللہ راجپوت نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک ٹبہ سلطانپور میں تعینات ڈاکٹر حضرات نے فیلڈ میں جاکر جانوروں کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگائے جسکی وجہ سے غریب مویشی پال کاشتکار وں کے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی جانور ہلاک ہورہے ہیں۔محمد افضل آرائیں ٗ سعید کمبوہ ٗ ملک یاسین نے کہا کہ محکمہ حیوانات چک نمبر 202اور ٹبہ سلطانپور کے ڈاکٹر دیہاتوں میں نہیں جاتے جانوروں کی ویکسین کرنے جس کی وجہ زمیندار وں کے لاکھوں روپے مالیت کے دودھ دینے والے قیمتی جانور ہلاک ہورہے ہیں اگر اسی طرح غریب مویشی پال کاشتکار وں کے جانور مرتے رہے تو ملک میں دودھ گوشت کا بحران پیدا ہو جائے گا۔

مزیدخبریں