عبادتگاہوں، مارکیٹوںاور دیگر اہم مقاما ت کی حفاظت یقینی بنائی جائے ،جواد طارق

Mar 02, 2025


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) رمضان المبارک کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے حو الے سے ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جواد طارق کی زیر صدار ت اہم اجلا س ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشنز،زونل ایس پیز، تمام ایس ڈی پی اوز، اورایس ایچ اوز نے شرکت کی رمضان المبارک کے مو قع پر جامع سیکورٹی پروگرام کیتحت3300 سے زائد افسران ضلع بھر میں اپنے فرائض سرانجام دیں گیآ رام اور نیند عوام کی حفاظت کی خا طر قربان کریں ڈی آئی جی اسلام آبادمحمد جواد طارق نے کہا کہ عبادتگاہوں، مارکیٹوں، شاپنگ سینٹرز اور دیگر اہم مقاما ت کی حفاظت یقینی بنائیں مشکوک لوگوں پر کڑی نظر رکھی جائے اورموجو دہ حالات کے مطابق تمام پولیس افسران سکیورٹی کو مزید سخت کر یں مساجد اور امام بارگاہو ں میں داخل ہو نے کے لیے ایک گیٹ استعمال کیاجائے اور ہر شخص کی چیکنگ بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر کی جا ئے ڈی آئی جی اسلام آ باد نے کہا کہ پارکنگ مسا جد، امام بارگاہوں سے دور ہونی چاہیے،پولیس کے علاوہ پرائیو یٹ گا رڈز اور مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ کی طر ف سے منتخب افراد ڈیوٹی سر انجا م دیں گے سحراور افطار کے اوقات میں ڈیوٹی پرمامور پولیس افسران کو سحر ی اور افطاری کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے،ڈی آئی جی اسلام آ باد نے ہدایت کی کہ پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے سہولت کارروں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائیں نماز کے اوقات میں ایس ڈی پی اوز اور افسر مہتمم تھا نہ جا ت خود ڈیوٹیاں چیک کر یں گے ڈی آئی جی اسلام آ باد نے کہا کہ نما ز، تراویح اور افطاری کے اوقات میں چوکنا رہیں اور ڈیوٹی دلچسپی اور حب الو طنی کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہو ئے اپنا آ رام اور نیند عوام کی حفاظت کی خاطر قربان کر یں،امام بارگاہوں، مساجد بشمول خواتین کے لیے تراویح کی ادائیگی کیلئے مختص کی گئی جگہوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنائی جائے ڈی آئی جی اسلام آ باد نے کہا کہ مساجد کے منتظمین اورامن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کا انعقاد کریں مقامی انتظا میہ کے سا تھ مل کر سستا رمضان بازاروں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے.

مزیدخبریں