کلر سیداں، نجی ہسپتال میں چوری کی واردات، نامعلوم ملزمان پنکھے اور دیگر اشیا ء لے اُڑ ے

Mar 02, 2025

کلر سیداں(نامہ نگار) کلر سیداں کے علاقے میں ایک نجی ہسپتال میں چوری کی واردات، نامعلوم ملزمان پنکھے اور دیگر اشیا چوری کر کے لے گئے ہیں۔ملک ایوب نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ کلر سیداں روڈ پر میں نے ایک نجی ہسپتال قائم کر رکھا ہے جہاں سے گزشتہ شب نامعلوم ملزمان ہسپتال سے دو عدد سیلنگ فینز، دوعدد کمپیوٹرز اور بجلی کی تاریں چوری کر کے لے گئے ہیں کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزیدخبریں