اسلام آباد ( میگزین رپورٹ) جڑواں شہروں کے سماجی' عوامی اور تدریسی حلقوں نے سربراہ پینشنر ویلفیئر ایسوسی ایشن ماہر تعلیم حماد الرحمان لودھی کی یادوں کے گلاب تازہ رکھنے کے لیے حمادالرحمان لودھی ویلفیئر ٹرسٹ قائم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے چیئرمین ثاقب حسن لودھی ،چیف آرگنائر عاطف لودھی ایڈووکیٹ اور ترجمان وجاہت حسن لودھی کو مبارک باد دی ہے۔ سماجی راہنماوں کا کہنا تھا کہ ٹرسٹ پلیٹ فارم سے تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں کیساتھ دکھی انسانیت کو درپیش مسائل کم کرنے میں مدد ملے گی۔ سرپرست اعلی آزاد کشمیر کالمسٹ ایسوسی ایشن پروفیسر ریاض اصغر ملوٹی' چیف آرگنائزر علم دوست کونسل پاکستان یونس شہبازی اور سربراہ تعمیر ملت یوتھ فورم صوفی انوارصدیق سمیت سماجی شخصیات کا کہنا تھا کہ حماد الرحمان لودھی اور انکے خانوادے نے خود کو فروغ علم اور خدمت انسانیہ کے لیے وقف کررکھا ہے جس کا اعتراف ایبٹ آباد' اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پوٹھوار کے علم دوست حلقوںنے کئی مرتبہ کیا۔پروفیسر ریاض اصغر ملوٹی نے کہا کہ خاموش خدمت اور نونہالوں کی سرپرستی سربراہ پینشنر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے معمولات تھے۔ثاقب حسن لودھی ، عاطف لودھی اورن وجاہت حسن لودھی نے ان کا ارفع مشن جاری رکھ کر مرحوم کیلئے صدقہ جاریہ کا بندوست کر دیا۔ یاد رہے حماد الرحمان لودھی29ستمبر 2024 کو دارالفناء سے دارالبقاء منتقل ہوے وہ عیدگاہ قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔
تعلیمی حلقوں کی طرف سے حمادالرحمان لودھی ٹرسٹ قائم کرنے کا خیر مقدم
Mar 02, 2025