یو ایم ٹی ،سوڈان کے سفارتخانے کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط 

Mar 02, 2025

لاہور (لیڈی رپورٹر)یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نے پاکستان میں سوڈان کے سفارتخانے کیساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس تاریخی معاہدے کا مقصد سوڈانی طلباء کو خصوصی سکالرشپ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ یو ایم ٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔ ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں سوڈان کے پاکستان میں سفیر، صالح محمد احمداور ڈائریکٹر انٹرنیشنلائزیشن یو ایم ٹی متقی ملک نے شرکت کی۔

مزیدخبریں