چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد 3 سیشن ججوں کے تبادلے

Mar 02, 2025

لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد 3  سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امجد اقبال رانجھا کو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات جبکہ سیشن جج اوکاڑہ راجہ غضنفر علی خان اور سیشن جج گجرات طارق محمود باجوہ کو لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں