واشنگٹن (آئی ا ین پی )امریکا کے معروف مالیاتی ادارے سٹی گروپ نے ایک صارف کے اکائونٹ میں غلطی سے 280 ڈالر کی جگہ 81 کھرب ڈالر جمع کرا دئیے، اس سنگین غلطی کو درست کرنے میں کئی گھنٹے لگے۔امریکی میگزین فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سٹی گروپ کے آپریشنل مسائل کو اجاگر کرتا ہے، جنہیں بینک حل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔یہ غلطی گزشتہ سال اپریل میں ہوئی، بینک کے ایک ملازم اور دوسرے چیکنگ افسر سے یہ بھاری رقم ٹرانزیکشن کے پراسیس ہونے سے پہلے نظر انداز ہوگئی۔ ایک تیسرے ملازم نے ڈیڑھ گھنٹے بعد غلطی پکڑ لی، اور کئی گھنٹوں بعد ٹرانزیکشن کو ریورس کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق، کوئی رقم سٹی گروپ سے باہر منتقل نہیں ہوئی، اور بینک نے اس معاملے کی اطلاع فیڈرل ریزرو اور آفس آف دی کمپٹرولر آف دی کرنسی (او سی سی )کو دے دی۔سٹی گروپ نے ایک ای میل میں بتایا کہ ان کے حفاظتی نظام نے جلد ہی اس غلطی کو پکڑ لیا اور بروقت درست کر دیا گیا، جس سے بینک یا صارف کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔
امریکہ، اکائونٹ میں 81 کھرب ڈالر ڈال دیئے،بینک کو کروڑوں ڈالرز کا جرمانہ
Mar 02, 2025