ڈاکٹر ثانیہ کی زیر صدارت احساس راشن رعایت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

Mar 02, 2022

 اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) احساس کے زیر اہتمام  احساس راشن رعایت اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد آج تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن میں کیا گیا۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کی شروعات احساس راشن رعایت کے آغاز سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ سے ہوا۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کو بتایا گیا کہ احساس راشن رجسٹریشن کی ویب سائٹ کو پہلے مرحلے میں رجسٹریشن شروع ہونے کے بعدسے اب تک  700 ملین صارفین نے ملاحظہ کیا ہے۔ مجموعی طور پر، 19.5 ملین درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 9.3 ملین منفرد خاندانوں کی رجسٹریشن پہلے مرحلے  میں داخل ہوئیں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا ،"رجسٹرڈ خاندانوں کی درخواستیں فی الحال ڈیٹا اینالیٹکس سے گزر رہی ہیں۔ جن کی اہلیت کا تعین ہو چکا ہے انہیں مرحلہ وار 8171 تصدیقی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ نیز، اہل خاندان پہلے ہی 7,978 یوٹیلیٹی اسٹورز اور نیشنل بینک آف پاکستان کے مجاز کریانہ ریٹیلرز کے نیٹ ورک سے احساس راشن سبسڈی حاصل کرنا شروع کر چکے ہیں"۔کمیٹی کے اراکین نے وفاقی کابینہ کے احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے ذریعے کم آمدنی والے خاندانوں کی کفالت کیلئے اہم فیصلے لیے۔ اہلیت کے معیار پر نظر ثانی کرتے ہوئے، کمیٹی نے خاندانی آمدنی کی حد کو ایک خاص سطح تک تبدیل کرنے پر اتفاق کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔رجسٹریشن کے دوسرے مرحلے کے تحت احساس راشن رعایت پروگرام کے لیے کم آمدنی والے خاندانوں کو رجسٹر کرنے کے لیے احساس 8171 ایس ایم ایس سروس کو بھی حال ہی میں دوبارہ کھول دیا گیاہے۔50ہزارروپے  ماہانہ سے کم کمانے والے خاندان اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھیج کر خود رجسٹر ہو سکتے ہیں۔ احساس راشن پورٹل (https://ehsaasrashan.pass.gov.pk/) کریانہ مالکان کو رجسٹر کرنے کے لیے بھی کھلا ہے۔
احساس راشن

مزیدخبریں