الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اسلام آباد سے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے پیپلز پارٹی کے رہنما علی حیدر گیلانی کی ووٹ ضائع کرنے کے طریقے بتانے والی ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی تحقیقات میرٹ پر ہونگی۔واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کے طریقے بتارہے تھے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد علی حیدر گیلانی نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ویڈیو ان کی ہے.علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے اس بیان کی تردید کی ہے کہ الیکشن کمیشن میں کوئی افسر موجود نہ تھا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024