اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی نے کہا کہ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں نظر آنے والی رکن قومی اسمبلی کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور وہ میرے دوست ہیں، انہوں نے مجھے بلایا اور کہا کہ ہم یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں اور عبدالحفیظ شیخ، جن سے ہماری آج تک کوئی ملاقات بھی نہیں ہوئی، انہیں ووٹ نہیں دینا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ پھر انہوں نے پوچھا کہ اگر ہماری جماعت ہم پر شک کرے اور ہمارا ووٹ ہاتھ میں لینا چاہے تو ہم کیا کریں، میں نے انہیں بتایا کہ اگر آپ کو نشان لگا ہوا بیلٹ پیپر دیں تو آپ یوسف رضا گیلانی پر نمبر لگائیں اور ووٹ فولڈ کرکے بیلٹ باکس میں ڈال دیں جس سے ووٹ ضائع ہوجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ 'میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، میرا ضمیر مطمئن ہے، میں نے پیسوں کی کوئی بات نہیں کی، میں ان ایم این ایز سے کئی بار ملاقات کر چکا ہوں جو میرا حق ہے، ووٹ مانگنا میرا حق ہے اور ایک بار نہیں سو بار ووٹ مانگوں گا، ہم ضمیر کا ووٹ مانگتے ہیں اور کبھی ووٹوں کی خرید و فروخت میں حصہ نہیں ڈالا۔علی حیدر گیلانی نے کہا کہ عمران خان نے جس طرح ووٹ خریدا وہ سب کے سامنے ہے، انہوں نے اراکین قومی اسمبلی کو 50، 50 کروڑ روپے فنڈز دیے، کیا یہ ووٹ خریدنا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، ووٹ کسی بھی رکن کا بنیادی حق ہے، جو اراکین پیپلز پارٹی کو اپنے ضمیر کا ووٹ دینا چاہتے ہیں آج سب نے دیکھا کہ سندھ اسمبلی میں ان کے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا گیا، یہ پی ٹی آئی کی روایت ہے کہ وہ اپنے اراکین کو جانور سمجھتی ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024