110 ارب روپے کی بندر بانٹ نے شہر لاہور کو گندگی کا ڈھیر بنایا ہے: امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد
امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ 110 ارب روپے کی بندر بانٹ نے شہر لاہور کو گندگی کا ڈھیر بنایا ہے۔گذشتہ تین ماہ سے لاہور شہر میں بے پناہ گندگی اور تعفن نے شہریوں کا جینا محال کررکھا ہے۔شہر میں بے پناہ گندگی اور تعفن نے باغوں اور پارکوں کے شہر کا بیڑا غرق کردیا ہے جبکہ حکومتی وزاء کی چپلکش اور لاپرواہی کی وجہ سے شہر میں صفائی کا انتظام صفر کردیا ہے جس کی وجہ سے شہر لاہور میں اب گندگی کا مزید طوفان برپا ہوگیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب لاہور میں جماعت اسلامی لاہور کی شہری مسائل کے حل کیلئے اب جاگ میرے لاہور مہم کے دوسرے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی لاہور کی شہری مسائل پر مبنی کمیٹی کے ممبران کنونیئر شہری مسائل کمیٹی جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد، ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف،سیکرٹری جے آئی یوتھ پاکستان شاہد نوید ملک،امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور خالد احمد بٹ،، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ،ملک محمد شفیق،صدر جے آئی یوتھ وسطی پنجاب جبران بٹ،صدر جے آئی یوتھ لاہور صہیب شریف،سیکرٹری شرقی لاہور خبیب نذیر، اکرم سندھو، رہنما جماعت اسلامی عبدالقیوم گجرموجود ہیں۔
میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر اور ایل ڈبیلو ایم سی کے شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کے دعوے عوام کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہیں۔گلی، محلے،سڑکیں اور شاہرائیں سمیت سرکاری ہسپتالوں میں صوبائی وزیر کے ایکشن لینے کے باوجود کوڑے اور گندگی کے ڈھیر جوں کے توں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جوہر ٹاون ای بلاک،بھلی چوک، اچھرہ، گڑھی شاہو،مین فیصل چوک، فیصل ٹاؤن، گرین ٹاؤن، باگڑیاں،ٹاون شپ، وحدت کالونی،کینال روڈٖ، منصورہ، فیصل ٹاؤن انٹرنیشل مارکیٹ، فیصل ٹاؤن، صوبائی وزیر کا علاقہ سمن آباد سمیت شہر بھر کے علاقوں میں گندگی کے ڈھیر پڑھے حکمرانوں اور انتظامیہ کے دعوؤں کی نفی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ان علاقوں میں ایک طرف گندگی اور غلاظت سے بھرے کچرا دانوں کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے اور دوسر ی طرف شہری ذہنی اذیت کا شکار ہورہے ہیں۔ جماعت اسلامی لاہور شہری مسائل مہم کے دوسرے مرحلے میں گندگی اور فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے ''آو مل کر صفائی کریں '' کے عنوان سے شہر میں بھرپور مہم جاری رکھے گی اور صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی اور گندگی کے خاتمے کیلئے موسم بہار میں ہزاروں کی تعداد میں درخت اور پودے لگائے گی۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ اہل لاہور بیدار ہوں، گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے حق کے لیے جدوجہد کریں۔
قومی خزانے سے لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہیں اور مراعات لینے والے آج ایک دوسرے پر الزامات لگا کر جان بخشی نہیں کروا سکتے ان کو اہل لاہور اب معاف نہیں کریں گے۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے اہل لاہور سے اپیل کرتے ہیں کہ جماعت اسلامی کے دستے بازو بن کر اپنے شہر کی صفائی کریں اور اس کرپٹ ٹولے کی بھی تاکہ کسی قسم کی گندگی شہر میں نہ رہے۔
اگر اب بھی ہم نے بحیثیت قوم اپنی ذمہ داری کا اساس نہ کیا تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی کیونکہ آج لاہور شہر کے مختلف النوع مسائل کا شکار ہے جبکہ حکمران غفلت کی نیند سو رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لاہور کو لاوارث نہیں بننے دیں گے۔ اہل لاہور کے حق کیلئے جماعت اسلامی بھر پور جدوجہد جاری کریگی۔