پیف پارٹنرز کے مسائل کے حل کے لیے پیف ہیڈ آفس میں فرنٹ ڈیسک کے قیام کا فیصلہ
پیف پارٹنرز کے مسائل کے حل کے لیے پیف ہیڈ آفس میں فرنٹ دیسک کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فرنٹ ڈیسک کے قیام کا مقصدپارٹنرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرناہے، جبکہ تمام اضلاع کے لیے واٹس ایپ نمبرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں جس کے ذریعے سکول مالکان اپنے ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کر کے اپنی شکایت کا اندراج بھی کروا سکیں گے۔ اس کے علاوہ ایم ڈی آفس کا واٹس ایپ نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس کے ذریعے سکول مالکان اپنے مسائل مقررہ وقت پر حل نہ ہونے کی صورت میں ایم ڈی آفس میں اپنی شکایت بھجواسکیں گے۔ ایم ڈی پیف اسد نعیم کی ہدایت پر پارٹنرسکولوں کے درینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر (FAS)، میاں کاشف اعجاز کی سربراہی میں پانچ ممبران پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر IT، ایڈیشنل ڈائریکٹر NSP، ایڈیشنل ڈائریکٹر EVS اور ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس کمیٹی کے ممبرز ہوں گے۔ پانچ رُکنی کمیٹی پارٹنرز کے مسائل کے حل کے لیے درخواست دہندہ کو بھی کمیٹی کا حصہ بنائے گی تا کہ کسی ابہام کے بغیر معاملے کا بہترحل تلاش کیا جاسکے۔