تنزانیہ کے سرکاری ہسپتالوں سے 1 کروڑ 15 لاکھ ڈالر مالیت کی ادویات چوری ہوئی ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق تنزانیہ وزارت صحت کے حکام نے بتایا ہےکہ جولائی 2019 سے دسمبر 2020 کے درمیان سرکاری ہسپتالوں سے 26.7 بلین تنزانیہ کرانسی جس کی مالیت (11.5ملین امریکی ڈالر)1 کروڑ 15 لاکھ بنتی ہے کی ادویات چوری ہوئی ہیں۔ تنزانیہ کے وزیر صحت ڈوروتھی گوجیما کا کہنا تھا کہ صرف ڈیڑھ سال میں تنزانیہ کے سرکاری ہسپتالوں سے26.7بلین مالیت کی دوائیں چوری ہونا بہت بڑا نقصان ہے۔گوجیما نے دارالحکومت میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ چوری شدہ ادویات کا انکشاف طبی ماہرین کی ایک ٹیم کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان ادویات کی چوری ملک کے 28 سرکاری ریفرل ہسپتالوں میں تقسیم اور فراہمی کے دوران کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت ہے اور مریضوں کی جانب سے شکایات کے بعد تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024