وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم ضمیروں کی خریداری کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر بیان میں کہا کہ ووٹ کا تقدس پامال کرنے والے ووٹ کو عزت دینے کے کھوکھلے نعرے کی آڑ میں سینیٹ الیکشن میں ووٹ کے تقدس کو تارتار کرنے کی منصوبہ بندی کئے بیٹھے ہیں۔ ن لیگ اور کرپٹ ظل سبحانی نے جس یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم کے منصب سے ہٹوایا آج اسی کو سینیٹر منتخب کرانے کیلئے در در خاک چھان رہے ہیں۔عمران خان کو ناتجربہ کار سیاستدان کہنے والے عقل کے اندھے خود کپتان کے سیاسی یارکرز کے سامنے بے بس نظر آتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ایوان بالا کے انتخابی عمل میں پیسے کے بل بوتے پر ضمیروں کی خریداری جیسی بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں.
عمران خان کو ناتجربہ کار سیاستدان کہنے والے عقل کے اندھے خود کپتان کے سیاسی یارکرز کے سامنے بےبس نظر آتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان ایوان بالا کےانتخابی عمل میں پیسے کے بل بوتے پر ضمیروں کی خریداری جیسی بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 2, 2021