گوجرانوالہ:چورگینگ کے 3 ارکان گرفتار
گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)ایس پی صدر ڈویژن عبدالوہاب کی زیر قیادت تھانہ صدر وزیرآباد پولیس نے دوران کاروائی عرصہ دراز سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتو ںمیں ملوث چورگینگ کے تین اراکین کو گرفتار کرکے دورانِ تفتیش ان کے قبضہ سے چھ موٹر سائیکلیں اور پچپن ہزارروپے نقدی برآمد کرلئے ہیں گرفتار کئے گئے ملزمان میں فہد ، شاہ زیب اورعثمان شامل ہیں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ موٹر سائیکل چوری کرکے سپئیر پارٹس کی صورت میں اونے پونے داموں کباڑیوں کو فروخت کردیتے تھے۔