حضرو ، معصوم لڑکی کے قتل کی مکمل انکوائری کی ہدایات جاری
حضرو(نمائندہ نوائے وقت )صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال،چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری کا سانحہِ حضرو پہ سخت نوٹس صوبائی وزیر نے گذشتہ رات حضرو میں ایک معصوم بیٹی کے ساتھ زیادتی کے بعد ہونے والے قتل پہ ڈپٹی کمشنر اٹک اور ڈی پی او اٹک کو واقعے کی مکمل انکوائری کی ہدایات جاری کر دیں۔ واقعے کی جلد از جلد تحقیقات مکمل کر کے مجرموں کو نشان عبرت بنانے کی ہدایت۔ صوبائی وزیر نے اس مذموم واقعہ پہ انتہائی رنجیدگی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ہم نے ضلع اٹک میں اس گھنائو نے کام کو کرنے والے مجرم کو سزا دلوا کر ایک مثال قائم کرنی ہے اور اس واقعے کے پیچھے جو بھی ہوا اسے بلا تفریق اور بغیر کسی علاقائی و مقامی پریشر کے سزا دلوانی ہے تا کہ دوبارہ کوئی شیطان ایسی مذموم حرکت کرنے کا سوچ بھی نہ سکے۔