پی ایس ایل فائیو: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کوچھ وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ فائیو کے ایک میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کوچھ وکٹوں سے ہرادیا ۔
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی کےشعیب ملک68، لیونگ سٹون اور لیوس گورگے 25،25رنز بنا کر نمایاں رہے ۔کراچی کنگز کے محمد عامر 4اور جورڈن نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں کراچی کنگز نے اٹھارہ اعشاریہ ایک اوورز میں ہدف حاصل کر لیا۔ بابر اعظم نے 70 رنز کی اننگز کھیلی۔ یاسر شاہ نے دو جبکہ حسن علی اور بریتھویٹ نے 1.1 وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز کے محمد عامر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔