پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی بارز ایسوسی ایشنز کو گرانڈ ان ایڈ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وکلاء برداری کی فلاح و بہبود کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ بار، ڈویژنل بار، ڈسٹرکٹ بار اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے وکلاء برادری کے مسائل کو یکسر فراموش کرتے ہوئے صرف ذاتی مفادات کا تحفظ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کیلئے پالیسی کے بارے میں کہا کہ ترقی کے سفر میں پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو ان کا حق دیں گے۔ ہماری حکومت ان علاقوں میں عوامی سہولیات کو بہتر بنائے گی۔عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کو لوٹنے والے مافیاز کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے مافیا کو منظقی انجام تک پہنچائیں گے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024