معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہیں،سی پی آئی کے مطابق خوراک کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے،اشیاء خوردونوش کی قیمتیں رواں سال جنوری کی 14.6 فیصد کی شرح کے مقابلے میں کم ہو کر فروری میں 12.4 فیصد ہوگئی ہے۔معاون خصوصی اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں تیرہ اعشاریہ چار فیصد سے کم ہوکر گیارہ اعشاریہ دو فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ اعشاریہ تین فیصد سے کم ہو کر چودہ اعشاریہ دو فیصد پر آچکی ہیں، یہ کمی روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیوں میں بھی دیکھنے میں آئیں جس کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچ رہا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38