عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارتخانے کے قریب 2 راکٹ حملے کیے گئے جس کی ذمہ داری امریکہ نے ایران کے گروپ حشد الشعبی پر عائد کی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات کو بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارتخانے کے قریب 2 راکٹ حملے کیے گئے جو گزشتہ 4 ماہ میں امریکی ادارے کے خلاف 20 واں حملہ ہے جبکہ ایک عام اندازے کے مطابق عراق میں اس وقت 5,200 امریکی فوجی تعینات ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024