پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کی عطائیوں کیخلاف کارروائی،54 اڈے سربمہر
لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیوں کے خلاف جاری کارروائی میںمزید54 عطائیت کے اڈے سربمہر کردیے ۔گذشتہ ہفتہ میںکمیشن کی ٹیموں نے پولیس کے ساتھ مل کراعدادوشمار کے تحت 323علاجگاہوں پر چھاپے مارے جبکہ ان میں82عطائی ایسے تھے ،جنہوں نے عطائی ترک کر دی تھی اورانکی دکانوں پر دوسرے کاروبار شروع کر دیے گئے تھے ۔دوسری جانب 198علاجگاہیں ایسی ہیں جن کی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔بند کیے گئے اڈوں میں سب سے زیادہ16راولپنڈی میں، چنیوٹ 12، ملتان11، بھوانہ6، شیخوپورہ5 ،دنیاپور(لودھراں)میں چار کاروبار شامل ہیں۔بند کیے گئے کاروباروں میں عام عطائی، حکیم، ہومیو پیتھک ڈاکٹرز،عینک ساز،میڈیکل سٹور،لیبارٹریاںاور دندان سازشامل ہیں۔ کمیشن کے ترجمان نے کہاہے کہ اب تک کمیشن کی ٹیموں نے 68ہزار سے زائد مراکز پر چھاپے مارے ہیں اور 24,933عطائیوں کے کاروبارسیل کیے ہیں۔