طلاق نہ دینے کے تنازع پر قتل ہونے والے مقتول کی بیوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا
فیروزوالہ( نامہ نگار)طلاق نہ دینے کے تنازع پر قتل ہونے والے مقتول کی دوسری بیوی کو پولیس نے فیروزوالہ رچنا ٹائون سے گرفتار کر لیا ۔19 فروری کو ر نادیہ بی بی اور اس کا آشنا اور دیگر افراد نے محنت کش خلیل احمد کو گھر سے موٹر سائیکل پر بیٹھا کر تھانہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ گریڈ سٹیشن پارک میں لیجا کر طلاق نہ دینے پر آ ہنی راڈ سے سر پر وار کر کے شدید زخمی کر دیا جس کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال لیجایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر اور زیادہ خون بہہ جانے سے ہسپتال میںجاں بحق ہو گیا بھاٹی گیٹ پولیس نے مقتول کے بیٹے عبدالوہاب کی درخواست پر ملزمہ نادیہ بی بی اور اس کے آشنا اور دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ یاد رہے کہ مقتول نے دو شادیاں کی تھیں پہلی بیوی حلیمہ بی بی سے چار بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔