فیروزوالہ میں چوری، ڈکیتیوں میں اضافہ سے مقیم پریشان
فیروزوالہ( نامہ نگار)فیروزوالہ میںچوری، ڈکیتیوں میں اضافہ ہونے سے یہاں کے مقیم پریشان جبکہ ایک ہفتہ میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں تین افراد قتل ہو چکے ہیں اور پولیس تماشائی بنی ہو ئی ہے اور پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے جبکہ یہاں تعینات محرر کا رویہ جارحانہ ہونے کی وجہ سے سائل تھانے کا رخ کرنے سے کتراتے ہیں یہاں کے مکینوں نے ڈی پی او شیخوپورہ سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔