پولیس پتنگ بازی کے قاتل کھیل کو روکنے میں ناکام
لاہور(نامہ نگار) شہرمیں گزشتہ روز پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس پتنگ بازوں کو روکنے میں ناکام رہی ۔تفصیلات کے مطابق شہرمیں دیگر علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ۔پولیس اس قاتل کھیل کو روکنے میں ناکام رہی پولیس نے خانہ پوری کرنے کے لئے اعلیٰ افسران کے احکامات پر شہر کے مختلف علاقوں سے26پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کر دیا جبکہ پولیس نے متعدد پتنگ بازوں سے مبینہ طور پر ساز باز کرکے ان کو چھوڑ دیا ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کو پابند کیا جائے کہ اس قاتل کھیل کو فوری طور پر بند کیا جائے تاکہ اس سے کسی معصوم شہری کی جان کا ضیاع نہ ہو سکے۔ اس سے قبل متعد دمعصوم بچے اور بڑے اس قاتل کھیل کی نظر ہو چکے ہیں۔