کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا: سعودی عرب
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ سعودی وزارت خارجہ‘ صحت‘ حج و عمرہ کے نمائندوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب نے ہر سطح پر احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔