عرب لیگ کا الجزائر میں آئندہ سربراہ اجلاس ملتوی کرنے کافیصلہ
قاہرہ(این این آئی)عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا ہے کہ تنظیم کا 30 مارچ کو الجزائر کے دارالحکومت میں ہونے والا سربراہ اجلاس ایک یا دو ماہ کے لیے ملتوی کیا جاسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق احمد ابو الغیط نے الجزائر کے دورے کے موقع پر میزبان ملک کے وزیر خارجہ صابری بوقدوم کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ عرب دنیا کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ الجزائر میں عرب سربراہ اجلاس کو ایک یا دو ماہ کے لیے ملتوی کیا جاسکتا ہے۔البتہ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ سربراہ اجلاس رواں سال کے وسط سے قبل منعقد ہوگا۔