سعودی عرب میں مہنگی ترین گھڑ دوڑ فاتح جوکی کو ایک کروڑ ڈالر کا انعام
ریاض (نیٹ نیوز) سعودی عرب میں دنیا کی مہنگی ترین گھڑ دوڑ میں امریکہ کے نامور فاتح جوکی کو تاریخ کا سب سے بڑا انعام دیا گیا۔ لوئس سائیز نے اپنے عالمی شہرت یافتہ گھوڑے میکسیمم سکیورٹی کی شاندار کارکردگی کے سبب پہلا سعودی گھڑ دوڑ کپ جیت لیا۔ لوئس سائیز کو سعودی شاہ سلمان نے گھڑ دوڑ کی تاریخ کا سب سے بڑا انعام ایک کروڑ ڈالر دینے کے ساتھ ٹرافی بھی پیش کی۔ دوسرے نمبر پر آنے والے امریکہ سے تعلق رکھنے والے گھڑ سوار مڈ نائٹ بِسو ہیں جب کہ تیسرے نمبر پر بینبٹل ہیں۔