سعودی عرب میں آن لائن شکایت درج کرانے کی سہولت
ریاض (اے پی پی) سعودی وزارت انصاف نے مقامی شہریوں اور یہاں مقیم غیر ملکیوں کو آن لائن شکایت درج کرانے کی سہولت مہیا کردی ہے۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت انصاف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں شکایت درج کرانے کا طریقہ کار سادہ اور آسان بنا دیا گیا ہے جس کے بعد نو نکات پر عمل کرکے آن لائن شکایت درج کرائی جاسکتی ہے جس کے لئے سب سے پہلے وزارت انصاف کی ویب سائٹ کو وزٹ کرنا ضروری ہے۔ وزارت کی ویب سائٹ کے مین پیج سے آن لائن خدمات کی فہرست کا انتخاب کیا جائے۔