اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل او آئی سی اور سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے کشمیر جلد پاکستان کا دورہ کرینگے
جدہ (امیر محمد خان سے ) اسلامی تعاون تنظیم کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور کشمیر پر سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے سفیر یوسف الدبئی جلد پاکستان کا دورہ کرینگے۔اطلاعات کے مطابق خصوصی نمائندے پاکستانی وزارت خارجہ اور پاکستان میں کشمیری قیادت سے ملاقات کرکے کشمیر کی صورتحال پر رپورٹ مرتب کرینگے جو نائجر مین ہونے والی او آء سی وزارت خارجہ کی کانفرنس میں پیش کرینگے۔