لیکچررز ایسوی ایشن انتخابات:تحریک اساتذہ کے امیدواروں کا اعلان
لاہور(سٹاف رپورٹر )پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن الیکشن 2020کے لئے تحریک اساتذہ پنجاب نے مرکزی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے ڈاکٹر طارق کلیم (ایم اے او کالج لاہور)کو صدر ، ڈاکٹر عطاء الرحمن (ایس ای کالج بہاولپور ) جنرل سیکرٹری ، پروفیسر آمنہ منٹو (پوسٹ گریجوایٹ گرلز کالج چونا منڈی لاہور ) سینئر نائب صدر ، پروفیسر ثمینہ بھٹی (پوسٹ گریجوایٹ گرلز کالج کوپر روڈ لاہور) نائب صدر اور گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ لاہور کے اسسٹنٹ پروفیسر مجیب الاسلام کو لاہور ڈویژن کا صدر نامزد کیا گیا ہے تحریک اساتذہ پنجاب کے صدر ڈاکٹر زاہد احمد شیخ اور نائب صدر پروفیسر حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کالج اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہم نے اہلیت اور صلاحیت کے اعتبار سے بہترین ٹیم کو نمائندگی کے لئے نامزد کیا ہے ۔