60بجلی چورپکڑ ے گئے
فیروزوالہ (نامہ نگار)واپڈاسب ڈویژن برج اٹاری کے ایس ڈی اومحمدشکیل نے ٹیم کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈائون کرکے 60بجلی چوروں کو پکڑ لیا ، واپڈاسب ڈویژن برج اٹاری کے ایس ڈی اومحمدشکیل نے دیگرملازمین کے ہمراہ لاہورشرقپورروڈکے مختلف دیہات میں کارروائی کرکے بجلی چوروں کو پکڑ لیا جنہوں نے ڈائریکٹ تاریں لگارکھی تھیں ٹیم نے غیرقانونی میٹراورتاریں قبضہ میں لے لیں ۔ایس ڈی اوکی رپورٹ پولیس نے ساجد،اصغر،منیر،ایوب وغیرہ کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔واپڈاسب ڈویژن برج اٹاری کے ایس ڈی اومحمدشکیل کے مطابق بجلی چورووں نے محکمے کولاکھوں یونٹ چوری کرکے نقصان پہنچایا۔