اندھی گولی لگنے سے خاتون شدید زخمی
فیروزوالہ (نامہ نگار) نواحی گائوں چک نمبر29میں آندھی گولی لگنے سے جواں سالہ خاتون عشرت بی بی شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ خاتون مکان کی چھت پر کھڑی تھی کہ اچانک مخالف سمت آنے والی گولی اسے لگ گئی جس سے وہ زخمی ہو گئی۔