پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آٹے میں نمک کے برابر ہے:ذکراللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی کمر توڑ مہنگائی میں اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے ۔ ریاست مدینہ اور تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں نے غربیوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے ۔ جماعت اسلامی نے اپنے ارکان ِ ِ ، کارکنان اور ورکرز کو کسی جاگیردار، سرمایہ دار وڈیرے،پیر، وزیر کا غلام نہیں بنایا بلکہ نبی کریم ؐ کا سچا عاشق اللہ تعالیٰ کا بندہ اور فرمانبردار بننے کی تربیت دی ہے ۔