ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام عالمی یوم شہری دفاع پر ناصر باغ میں پریڈ
لاہور(نیوزرپورٹر)ضلعی انتظامیہ کاعالمی یوم شہری دفاع کے حوالے سے ناصر باغ میں خصوصی پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔سول ڈیفنس آفیسر ملک عرفان علی ، اسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب قاری عالم شیر، اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی شرکت کیں ۔ناصر باغ میں پاکستان کے ترانہ کی دھن اور سیرن بجایا گیا۔ناصر ناغ سے ٹاون ہال تک ریلی نکالی گئی.ٹاون ہال میں شہری دفاع کے حوالے سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ہر شہری شہر ی دفاع کی ٹریننگ کرے۔جنگ کے حالات میں شہری دفاع کی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔ سول ڈیفنس آفیسر عرفان ملک،ٹاؤن ہال میں شہری دفاع کے آلات کی نمائش بھی لگائی گئی۔